بھارت میں‌ چیتے نے 6 افراد کو زخمی کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

News Alerts!
Tiger Attacked on People Six People Injured in India Jhalander Province Video Viral on Social Media

Subscribe us for More News
Current Affairs, International, Technology, Health, Hijama and More.

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شمالی صوبے جھلندر میں خوانخوار چیتے نے حملہ کرکے 6 شہریوں کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک چیتا کو بھارتی ریاست جھلندر کے گاؤں میں مکینوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گاؤں کے ایک رہائشی پرم جیت کور نے چیتے کو اپنے گھر کے صحن میں دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کی تھی جس کے بعد پولیس ٹیم اور وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے12 افراد چیتے کو پکڑنے آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو وہ اس کی تصاویر بنانے کے لیے پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے جنگلی جانور کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے گھبرا کر شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے عملے اور چیتے کے درمیان مسلسل کئی گھنٹے تک چوہے بلی کا کھیل جاری رہا اور 11 گھنٹے بعد وائلڈ لائف عملہ چیتے کو پکڑنے میں کامیاب ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *