ملک میں سردی کا راج برقرار ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

News Alerts!
What will be the condition of the Weather in Country in next 24 hours?

Subscribe us for More News
Current Affairs, International, Technology, Health, Hijama and More.

ملک میں سردی کا راج برقرار ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
لاہور(یوپی آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سردی کا راج برقرار ہے، پہاڑوں پر برفباری کے بعد وائٹ کارپٹ بچھا ہے۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں منفی 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد 4، لاہور 5 اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں سردی کے ڈیرے، بالائی علاقوںمیں سفیدی ہی سفیدی چھائی ہے جس سے موسم شدید سرد ہے۔
گلیات اور بٹگرام کے علاقوں میں دو روز بعد بھی راستے نہ کھولے جا سکے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کوآمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اتوار کے روز سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 09، بگروٹ منفی 08، کالام ، استور منفی 07، مالم جبہ 05، قلات منفی 04، ہنزہ اور مری منفی 03 اور کوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلامآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4، لاہورپانچ، فیصل آباد 6، ملتان 5، پشاور 4 اور کراچی میں 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *